• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس نے دونوں ممالک کے سربراہان کی رہنمائی میں زبردست ترقی کی ہے، سینئر چینی قانون دانتازترین

April 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) سینئر چینی قانون دان لی ہونگ ژونگ نے فرانسیسی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے چینی امور اور فرانس کے سابق وزیر اعظم جین پیری رافرین  سمیت دیگر فرانسیسی قانون سازوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کی۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی نے کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان قریبی اور پائیدار جامع اسٹرٹیجک شراکت داری نے دونوں ممالک کے سربراہان کی رہنمائی میں گہری ترقی کی ہے۔

لی نے دونوں قانون ساز اداروں پر زور دیا کہ وہ اعلی سطح کے تعاون پر مبنی  تعلقات کو مسلسل مضبوط کرتے رہیں، باقاعدگی سے تبادلے کے طریقہ کار کے پلیٹ فارمز ،خصوصی کمیٹیوں اور دوستی گروپوں جیسی متعدد سطحوں پر دوستانہ تبادلوں کو بڑھاتے ہوئے کثیر الجہتی مواقعوں میں نزدیکی رابطے اور تعاون کو برقرار رکھیں۔

لی کی گفتگو کی تائید کرتے ہوئے فرانسیسی فریق نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور معیشت، ثقافت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے قانون سازی میں فعال کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔