• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یورپ کاروباری تعاون کیلئے ایک دوسرے کے اہم شراکت بنیں، صدر شیتازترین

May 07, 2024

پیرس (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور یورپ کو کاروباری تعاون  سمیت سائنس ۔ ٹیکنالوجی تعاون میں ترجیحی شراکت دا بننے کے ساتھ ساتھ صنعتی و سپلائی چینز تعاون میں قابل اعتماد شراکت داروں میں تبدیل ہونا چاہئے۔

چین۔ فرانس کاروباری کونسل کے چھٹے اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی نے امید ظاہر کی کہ یورپ چین کے ساتھ ملکر بات چیت سے افہام و تفہیم بڑھانے، تعاون کےذریعے اختلافات ختم کرنے اور باہمی اعتماد میں اضافے سے خطرات میں کمی کے لیے ملکر کام کرے گا۔