بیجنگ ( شِنہوا)چین-یورپی یونین اعلی سطحی عوامی مکالمے کا چھٹا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں چین اور یورپی یونین نے عوامی تبادلوں اور عملی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
چین کی ریاستی کونسلر شین یی چھن اور یورپی کمشنر برائے جدت تحقیق، ثقافت، تعلیم اور امورنوجوانان ایلیانا ایوانوا نے مکالمے میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔
شین نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو اپنے رہنماں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور اعلی سطحی مذاکراتی طریقہ کار کے تحت اہلکاروں کے تبادلے کو آسان بنانا چاہیے، اور چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو متحرک کرتے ہوئے تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت، میڈیا، کھیلوں، نوجوانوں اور خواتین کے تبادلوں اور تعاون کو بڑھانا چاہیے۔
ایوانوا نے کہا کہ یورپی یونین عوامی تبادلوں اور عملی تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔