بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبروسکس نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے معاملے پر مشاورت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
چینی وزارت تجارت نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ اتفاق رائے دونوں عہدیداروں کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی بات چیت میں ہوا۔