• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جاپان کے تاجروں اور سابق حکام کا نئے دور کے مطابق دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہتازترین

November 16, 2023

ٹوکیو (شِنہوا) چین اور جاپان کے کاروباری رہنماؤں اور سابق اعلیٰ عہدے داروں نے ٹوکیو میں دوطرفہ مذاکرات کے نویں دور میں جدید دور کے مطابق دو طرفہ تعلقات استوار کرنے پر زور دیا ہے۔دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کوویڈ-19 کے بعد کی معاشی بحالی کے لیے آزاد اور کھلے کاروباری ماحول کی تشکیل ناگزیر ہے اور یہ کہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کو برقرار اور مضبوط کرنے اور عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات ضروری ہیں تاکہ وہ بہتر کردار اداکرسکے۔ رواں  سال چین جاپان امن اور دوستی معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں اقتصادی تبادلے جاپان اور چین کے تعلقات کی بنیاد بن چکے ہیں اور وہ اس بات چیت کے ذریعے مزید ٹھوس تعاون کے منصوبوں کے خواہاں ہیں۔