بیجنگ(شِنہوا)چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے درمیان براہ راست مال برادر فضائی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس ایف ائیر لائن کے مطابق اس روٹ کے ذریعے ارمچی اور تبلیسی کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی جس کی فضائی مال برداری کی صلاحیت سو ٹن ہو گی۔
اس روٹ کے ذریعے درآمدی اور برآمدی ای- کامرس مصنوعات اور دیگر عام کارگو کی نقل و حمل ہو گی۔
ایئر لائن نے کہا کہ سنکیانگ اب یورپ اور ایشیا کو جوڑنے والے ایک جامع لاجسٹک مرکز بن چکا ہے۔ یہ کارگو روٹ موثر فضائی لاجسٹکس کے ذریعےتجارت کو سہولت فراہم کرکے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیار کی تعمیر میں کردار ادا کرے گا۔
ائیر لائن کے مطابق 87 مال بردار جہازوں کے ساتھ ایس ایف ایئرلائنز اپنے بیڑے کے حجم کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی مال بردار فضائی کمپنی ہے جو اپنے بین الاقوامی ایئر کارگو نقل و حمل کی صلاحیت کو مسلسل بڑھانے اور مزید روٹس شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔