بیجنگ (شِنہوا) چین اور جنوبی افریقہ کی خلائی ایجنسیوں نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) پروگرام میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔
چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے)کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق آئی ایل آرایس پروگرام میں جنوبی افریقہ کی باضابطہ شرکت کے لیے ایم اویو پراس ماہ کے اوائل میں چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کی جانب سے جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر چھین شیاؤڈونگ اورجنوبی افریقہ کی قومی خلائی ایجنسی کے سربراہ ہمبولانی موداو نے دستخط کیے تھے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اورجنوبی افریقہ کے درمیان تعاون زمین کے قریب خلاء سے چاند تک اور گہری خلائی تحقیق تک پھیلا ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
دونوں ممالک آئی ایل آرایس کے ڈیمانسٹریشن ، انجینئرنگ ، آپریشن اینڈ ایپلی کیشن ، تعلیم وتربیت میں وسیع تعاون کریں گے۔