• Roubaix, France
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جنوبی کوریا کا نئے تعاون کے مواقع بارے میڈیا ڈائیلاگ کا انعقادتازترین

November 23, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ  کے ما بین ایک اعلیٰ سطح کا مکالمہ آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا جس میں تعاون کے نئے مواقع اور دو طرفہ تعلقات کے مستقبل پر توجہ دی گئی۔

یہ میڈیا مکالمے کا 14 واں ایڈیشن ہے۔ رواں سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

تقریب میں 20 سے زائد مر کزی میڈیا اداروں کے ایگزیکٹوزکے ساتھ ساتھ چین اور جنوبی کوریا کے متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون، ترقی کے نئے محرکات اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کے کردار جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 تقریب سے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کا میڈیا تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے مرکزی دھارے اور درست سمت کو سمجھے گا اور تشویش کے مشترکہ امور پر توجہ مرکوزکرےگا۔ 

میڈیا سے یہ بھی توقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور فوائد حاصل کرنے کے بارے میں داستانیں بیان کریں گے، عقلمندانہ آواز بلند کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے لئے دوستانہ ترقی میں وسیع اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

جنوبی کوریا کے اول نائب وزیرثقافت ، کھیل اور سیاحت جی اون بی یانگ جیوک نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کا میڈیا درست پیغامات پہنچائے گا، باہمی مفاہمت میں اضافہ کرے گا اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔

دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کردار پرغور کرتے ہوئے شرکاء نے میڈیا سے مشرقی تہذیب کی بھرپور تاریخ اور روایت سے فائدہ اٹھانے اور کثیر الجہتی تبادلوں اور رابطے بڑھانے  بارے اور خاص کر نوجوانوں میں اس بارے کوشش پر میڈیا سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔

شرکاء کی رائے تھی کہ دونوں ممالک میں مصنوعی ذہانت سے لے کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔