• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جنوبی کوریا نے معاشی مسائل پر پین سیکیورٹائزیشن کے خلاف آواز اٹھائیتازترین

February 07, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب چو تائی یول نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں فریقین نے معاشی مسائل پر پین سیکیورٹائزیشن کے خلاف آواز اٹھائی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ  یی نےچو تائی یول  کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا اہم ہمسایہ اور تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں اور  دوطرفہ تعلقات کے قیام بعد سے انہوں نے مثبت نتائج حاصل کئے ہیں  جس سے دونوں ممالک کے عوام کو زبردست فائدہ ہوا اور اس نے علاقائی امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین نے جنوبی کوریا کے بارے میں ایک مستحکم اور مستقل پالیسی برقراررکھی اور ہمیشہ جنوبی کوریا کو ایک اہم شراکت دار کی نگاہ سے دیکھا۔

گفتگو کے دوران جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ چو تائی یول نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دوطرفہ تعاون میں تیزی سے پیشرفت ہوئی  جبکہ جنوبی کوریا اور چین کے تعلقات  انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت چین سے تعلقات میں پیشرفت کو بہت اہمیت دیتی اور باہمی اعتماد میں اضافے ، تعاون پر توجہ مرکوز کرنے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں پیشرفت ، معیشت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں کامیابیاں یکجا کر اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدارترقی پر زور دینے کی خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا ایک چین اصول پر اپنے موقف پر قائم ہے۔