• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور کانگو کے صدور کا سٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کا عزمتازترین

February 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور جمہوریہ کانگو کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔

انہوں نے  کہا کہ گزشتہ 60 برس میں دونوں ممالک عالمی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود مسلسل مخلصانہ تعاون اور باہمی ترقی میں مصروف رہے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں فریق اچھے دوست بنے جو سیاسی طور پر ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعاون میں اچھے شراکت دار ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں، سیاسی باہمی اعتماد میں وسعت اور عملی تعاون میں مسلسل پیشرفت سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے جو چین ۔ افریقہ دوستانہ تعاون کے جذبے کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تعلقات کی سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور استعمال کرنے، دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک  تعاون پر مبنی شراکت داری میں مسلسل پیشرفت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ سطح کی چین۔ افریقہ برادری کے قیام کے لئے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر کانگو کے صدرڈینس ساسو نگیسو  نے کہا کہ 60 برس کے سفارتی تعلقات میں دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ متحد اور دوست رہے اور انہوں نے امن، انصاف اور خوشحالی کی مشترکہ خواہش کو برقرار رکھا جس سے جمہوریہ کانگو اور چین میں جامع سٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری میں تیزرفتار پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد اور باہمی فائدے کی بنیاد پر فریقین نے اعلیٰ سطح پر تعاون کیا ہے جس سے مثبت نتائج ملے۔

کانگو کے صدر  نے مزید کہا کہ  وہ جمہوریہ کانگو اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ چین۔ افریقہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اعلی سطح کی برداری کے قیام میں مثبت کردار ادا کیا جاسکے۔