آستانہ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہ چین اور قازقستان جدیدیت کی راہ پر گامزن ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ بدھ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں صدرتوکایف کے ساتھ اپنی ملاقات کو دوستانہ اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے، صدرشی نے کہا کہ انہوں نے مشترکہ اعلامیہ پردستخط کیے ہیں۔
صدرشی نے بتایا کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چین اور قازقستان ترقی اور احیاء کے اہم مرحلے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کی روایت میں پیش رفت جاری رکھتے ہوئے باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کریں گے، ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور ایسے ٹھوس حامی بنیں گے جو ایک دوسرے پر بھروسہ کرسکتے ہوں۔
صدرشی نے کہا کہ چین اور قازقستان نے جلد سے جلد دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا نیا ہدف مقرر کرتے ہوئے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت، باہمی روابط اور توانائی جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر معدنیات، نئی توانائی، سائنسی وتکنیکی اختراعات ،ایرو اسپیس، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے ترقی کے نئے امکانات کو فروغ دیں گے۔