نیروبی (شِنہوا) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
روٹو نے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ سے ملا قات میں چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
روٹو نے اس بات کا ذکر کیا کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے کینیا اور چین کے تعلقات بہتر طریقے سے فروغ پا رہے ہیں۔ چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانا ملک کے تمام شعبوں میں اتفاق رائے بن گیا ہے۔
روٹو نے کینیا کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مبنی بڑھتے ہوئے تعلقات میں چین کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کینیا ،چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیا بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فریم ورک کے تحت ریلوے، ہائی وے ، آبی تحفظ ، ہوا بازی اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ افریقہ میں رابطے اور علاقائی انضمام کو فروغ دیتے ہوئے ہمہ جہت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
کینیا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو کی حمایت کرتا ہے اور اس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔
وانگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے روٹو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وانگ نے کہا کہ 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور کینیا نے ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا برتاؤ کیا ہے، ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور مشترکہ طور پر بحالی کے لئے کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اچھے دوست بن گئے ہیں جو سیاسی باہمی اعتماد کا اشتراک کرتے ہیں اور ہمہ جہت تعاون میں مصروف اچھے شراکت دار ہیں۔