• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور کمبوڈیا کافوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

March 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے  رائل کمبوڈین مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف اور رائل کمبوڈین آرمی کے کمانڈر ماو سوفن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔ پیر کو بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین اورکمبوڈیا کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھی ہے،  دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر اعلیٰ معیار، اعلیٰ سطح پر ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان فوجی تعاون پرپائے جانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈونگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کرتے ہوئے تعاون کے طریقہ کارکو بروئے کار لانا چاہیے اورعلاقائی امن میں کردار ادا کرنے کے لیے تعاون کے معیار اور کارکردگی کوبہتر بنانا چاہیے۔