• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور کروشیا کی پولیس مشترکہ گشت کرے گیتازترین

July 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین اور کروشیا کی پولیس فورس جولائی کے وسط سے مشترکہ گشتی مشن شروع کریں گی، جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

چین کی وزارت برائے پبلک سیکورٹی نے گزشتہ روز بتایا کہ  آٹھ رکنی چینی پولیس یونٹ کروشیا کی پولیس کی دعوت پر 15 جولائی کو کروشیا کے لیے روانہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان قانون کے نفاذ کے حوالے سے پولیس اداروں کے درمیان تعاون کے تحت یہ پانچواں مشترکہ گشت ہو گا۔

مشترکہ گشت کے دوران چینی پولیس کروشیا میں مقیم چینی شہریوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں کے ساتھ سیکورٹی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے گی تاکہ محفوظ سیاحتی ماحول پیداکیا جاسکے۔

وزارت کے مطابق، کروشیا کے علاوہ، چینی پولیس نے حالیہ برسوں میں اٹلی اور سربیا کی پولیس  کے ساتھ مشترکہ گشتی مشن مکمل کیے ہیں۔