• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور لاؤس کی مسلح افواج جولائی میں فرینڈ شپ شیلڈ 2024 مشترکہ مشق کرینگیتازترین

July 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ  چین اور لاوس کے سالانہ منصوبے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی مسلح افواج رواں ماہ جولائی میں فرینڈ شپ شیلڈ 2024 مشترکہ فوجی مشق لاوس میں کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے یہ مشق جو اپنی نوعیت کی دوسری مشق ہے، کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد سے باہمی سٹرٹیجک اعتماد  اور دونوں افواج کے درمیان  عملی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔

فرینڈ شپ شیلڈ 2023 مشترکہ فوجی مشقیں گزشتہ سال مئی میں لاؤس میں منعقد ہوئی تھیں۔