بیروت(شِنہوا)چین اور لبنان کے مابین سفارتی، خصوصی، سروس پاسپورٹ اور سرکاری امور انجام دینے کیلئے جاری کردہ پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
لبنان میں چینی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے پر لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب اور لبنان میں چین کے سفیرچھیان من جیان نے دستخط کیے۔
عبداللہ بو حبیب نے کہا کہ لبنان بین الاقوامی برادری میں چین کے اہم کردار کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون اور قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور مزید نتائج حاصل کرنے کیلئے دوطرفہ عملی تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چھیان من جیان نے اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور اہمیت کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی دنیا کیلئے کھلنے، عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو مضبوطی سے فروغ دینے کی ملک کی بنیادی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔
چھیان من جیان نے کہا کہ چین کی ترقی اور کھلے پن نے چین اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو فریم ورک کے تحت لبنان کے ساتھ عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔