• Portland, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ملائیشیا کا قانون کے نفاذ، سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاقتازترین

June 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی جرائم کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کیلئے چین اور ملائیشیا کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔

چین  کے ریاستی کونسلر اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاؤہونگ نے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوشن بن اسماعیل کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کی سٹرٹیجک رہنمائی کے تحت چین ملائیشیا کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں کو مستحکم کریگا۔ قانون نافذ کرنے اور سکیورٹی معاملات میں تعاون کو گہرا  کیا جائے گا اور مشترکہ مستقبل کیساتھ چین ملائیشیا کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ د یا جائے گا۔ 

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملک  انسداد دہشتگردی،ٹیلی کمیو نیکیشن دھوکے بازی، سرحد پار غیر قانونی جوئے بازی روکنے، انسداد منشیا ت اور سکیورٹی اور پولیس کی صلاحیت بڑھا نے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر سیف الدین نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ قانون کے نفاذ اور سلامتی کے حوالے سے تعاون کو مزید گہرا کرنے، قانون کے مطابق مختلف بین الاقوامی جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔