بیجنگ (شِنہوا) چین اور متحدہ عرب امارات کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختارعلاقے میں جاری ہیں۔
وزارت قومی دفاع نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ جون کے آخر میں شروع ہونے والی "فالکن شیلڈ 2024" تربیتی مشق دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان دوسری مشترکہ تربیتی مشق ہےجو جولائی کے آخر تک جاری رہے گی۔
وزارت نے کہا کہ مشق کا مقصد باہمی تفہیم اور اعتماد کو فروغ دینا، تبادلے و تعاون مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اسٹریٹجک تعاون بہتر بنانا ہے۔