ویلنگٹن (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین اور نیوزی لینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ ترقی کے لئے شراکت دار جاری رکھیں۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل سینڈی کیرو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ ایک جیسے ترقیاتی تصورات، ثقافتی اقدار اور عالمی منصوبہ بندی کا اشتراک کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے برسوں ایک دوسرے کی ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے۔
چینی وزیراعظم نے کیرو کو چینی صدر شی جن پھنگ کا نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ 52 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دونوں ممالک میں دوستی مستحکم رہی ہے اور دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ۔
لی نے کہا کہ چین۔ نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا یہ دورہ دوستی اور تعاون کا دورہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ طور پر بڑھانے اور دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے نیوزی لینڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
لی نے کہا کہ چین، نیوزی لینڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں عوامی تبادلے بڑھانے، اہلکاروں کے تبادلے وسیع کرنے اور دوستانہ تعلقات کی مزید کہانیاں تخلیق کرنے میں دونوں ممالک کے عوام کی مدد کرنے کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کی گورنرجنرل کیرو نے وزیراعظم لی کو چینی صدر شی کے نام مبارکباد کا ایک پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل گہرا کرنے، ثقافتی تبادلے بڑھانے، دونوں ممالک کے عوام میں دوستی کو مزید فروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے۔