بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے نکاراگوا کے صدر کے دفتر میں سرمایہ کاری، تجارت اور بین الاقوامی تعاون کے مشیر لوریانو اورٹیگا سے ملاقات کی ہے ۔
وانگ یی جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے ایک سال سے زائدعرصہ قبل چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور نکاراگوا کے درمیان تعاون تیزی سے آگے بڑھا ہے جس سے دونوں ملک چین۔ لاطینی امریکہ تعلقات میں سب سے آگے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی تاریخ کے رجحان کی تصدیق کرتی ہے، یہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کو پورا کرتی ہے اور دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے وسیع تر امکانات کو روشن کرے گی۔
لوریانو اورٹیگا نے کہا کہ نکاراگوا قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔
لوریانو اورٹیگا نے مزید کہا کہ نکاراگوا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ا یٹو، گلو بل ڈیو یلپمنٹ انیشی ایٹو اور چین کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل سیکورٹی انیشی اییٹو کی حمایت کرتا ہے۔