لومے(شِنہوا)ٹوگو کی وزیراعظم وکٹوریہ سائیڈمیہو تومیگاہ ڈوگبے اور چینی وزیرخارجہ وانگ یی کے درمیان بات چیت میں چین۔ افریقہ تعاون کے نتائج پر عمل درآمد کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
ڈوگبے نے ٹوگو کی ترقی میں چین کے بے لوث تعاون پراس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوگو ایک چین اصول کی مضبوطی سے پاسداری کرتا اور جلد از جلد قومی اتحاد کو عملی شکل دینے کے لئے چین کا حامی ہے۔
ڈوگبے نے کہا کہ ٹوگو چین کی قابل ذکر ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتا اور امید کرتا ہے کہ وہ تحفیف غربت ، زراعت، صنعتی پارکس ، باہمی رابطے، ڈیجیٹل معیشت، اہلکاروں کی تربیت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے میں چینی تجربے سے سیکھے گا تاکہ مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور جامع و پائیدار ترقی کا حصول ممکن ہو۔ ٹوگو چینی کاروباری اداروں کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم بھی کرتا ہے۔
ڈوگبے نے کہا کہ چین۔ افریقہ تعاون پر فورم نے افریقہ کی ترقی کو تیز کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ "9 منصوبوں" سے ٹوگو کو بہت فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹوگو فورم کے اگلے اجلاس کی تیاری میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹوگو چینی صدر کے پیش کردہ اہم گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا اور اس ضمن میں تعاون اور عمل درآمد مستحکم کرنے کو تیار ہے۔
ڈوگبے نے مزید کہا کہ اس وقت ساحلی خطے کو امن و سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی امید کرتی ہیں ۔
اس موقع پر چینی وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران چین اور ٹوگو نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ،سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل پیشرفت اور باہمی فائدے مند تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ٹوگو کی خودمختاری، آزادی، قومی سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ میں اس کی حمایت جاری رکھے گا ۔ چین ٹوگو کے ساتھ ہمہ جہت تعاون مضبوط اور صنعتی عمل کو تیز کرنے میں اس کی مدد کرے گا۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایف او سی اے سی افریقہ کی ترقی کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے اور یہ چین افریقہ یکجہتی اور تعاون کے طور پر کام کرتا اور افریقہ کے ساتھ عالمی تعاون کی مؤثررہنمائی فراہم کرتا ہے۔