بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرشینژین اور ویتنام کے ہو چی من شہرکے درمیان براہ راست فضائی کارگوپروازوں کا پیرکو آغاز کردیا گیا۔
کارگو ایئر لائن ،ایس ایف کے مطابق اس براہ راست کارگو روٹ سے چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) خطے کے درمیان ایک نیا ایئر لاجسٹک چینل کااضافہ ہوا ہے۔ اس روٹ پرچین اور ویتنام کے درمیان ہر ہفتے پانچ راؤنڈ ٹرپ پروازیں چلیں گی، جن سے تقریباً 280 ٹن کارگو کی نقل وحمل ہوسکے گی۔
اس کارگو روٹ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ، زرعی مصنوعات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ کارگو ایئر لائن کا کہنا ہے اس سے چین اور آسیان خطے کے درمیان رابطوں اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ ملے گا۔