بیجنگ (شِنہوا) چین اور ویتنام کے پولیس اہلکاررواں ماہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹریننگ کریں گے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ کے مطابق، جولائی کے آخر سے اگست کے شروع تک جاری رہنے والی اس ٹریننگ کا جنوبی شہر ناننگ میں انعقاد کیا جائے گا، جس میں چین کی عوامی مسلح پولیس فورس کے اہلکار اور ویتنام کی وزارت پبلک سیکورٹی کے موبائل پولیس دستے شرکت کریں گے۔ ژانگ نے کہا کہ مشترکہ ٹریننگ تعاون کے سالانہ منصوبے اور دونوں اداروں کے درمیان موجود اتفاق رائے کے تحت کی جارہی ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انہوں اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی جنگ اور تربیت کے تجربات کے تبادلوں میں مدد اورباہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔