لزبن (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور پرتگال کے وزیر اقتصادیات پیڈروریس نے ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں پیشرفت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ نے رواں سال کے اوائل میں مکاؤ میں منعقدہ چین اور پرتگالی بولنے والے ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعاون فورم کی چھٹی وزارتی کانفرنس کے نتائج پر عملدرآمد کے لئے پرتگال کے ساتھ تعاون کرنے آمادگی ظاہر کی۔
منصفانہ مسابقت پر انہوں نے یورپی یونین کے حالیہ تجارتی تحفظ سے متعلق اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے باہمی مفید صنعتی تعاون بری طرح متاثر ہوا اور اس نے یورپ میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی کاروباری اداروں کا بھروسہ مجروع کیا۔
چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤنے کہا کہ تحفظ پسندی ایک قابل عمل حل نہیں ہے بلکہ یہ خطرناک اختتام ہے۔
انہوں نے اقتصادی اور تجارتی خدشات پر یورپی یونین کے ساتھ مساوی بات چیت پر زور دیا اور چین- یورپی اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہتر بنانے میں وسیع تعاون کی بنیاد پر منصفانہ مسابقت کی حمایت کی۔
بات چیت کے دوران پرتگالی وزیر اقتصادیات پیڈرو ریس نے وانگ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کا فروغ اور منصفانہ مسابقت ہی تجارتی تحفظ پسندی کے مقابلہ کا درست راستہ ہے۔
انہوں نے عالمی اقتصادی ترقی میں مزید مثبت توانائی فراہم کرنے میں چینی اور پرتگالی کاروباری اداروں کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔
پرتگالی وزیر تجارت نے مکاؤفورم کا کردار بڑھانے، چین سے باہمی سرمایہ کاری، زرعی اور غذائی مصنوعات کی تجارت، عوامی تبادلے اور تیسرے فریق کے مارکیٹ تعاون جیسے شعبوں میں تعاون میں پیشرفت کی خواہش بھی ظاہر کی۔