بیجنگ (شِنہوا)چین کے دریائے یانگسی کے بالائی اور درمیانی علاقوں اور وولگا فیڈرل ڈسٹرکٹ کے درمیان تعاون کونسل کا چوتھا اجلاس 8 نومبر کو جیانگ شی صوبے کے شہر نان چھانگ میں منعقد ہوگا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم ژانگ گوئی چھنگ اور روس کے صدارتی نمائندہ خصوصی برائے وولگا فیڈرل ڈسٹرکٹ ایگور کوماروو اجلاس میں شرکت کریں گے۔