بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں کے درمیان مذاکراتی طریقہ کار کے 10ویں اجلاس کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔ پیر کو اپنے مبارکباد کے خط میں،صدر شی نے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی تبدیلیاں پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے منظر عام پر آ رہی ہیں اور دنیا بگاڑ اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ چین اور روس کے تعلقات نے بین الاقوامی منظر نامے کی تبدیلیوں کے سخت امتحان کا مقابلہ کیا ہے، ترقی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا ، بڑے ممالک کی حیثیت سے تعلقات کے نئے ماڈل کی مثال قائم کی اور عالمی استحکام اور ترقی کے حصول میں زیادہ نمایاں تزویراتی کردار ادا کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگلے سال چین اور روس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے،صدر شی نے کہا کہ چین تاریخ کے عمومی رجحان کو سمجھنے، دیرینہ ہمسائیوں کی دوستی، جامع تزویراتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوطی سے فروغ دینے اور اور دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے دونوں ممالک کی ترقی اور تجدید کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔