ماسکو(شِنہوا)روس کا دورہ کرنے والے چین کے نا ئب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نےروس کے اول نائب وزیر اعظم ڈینس منتوروف سے ملاقات کی اور چین- روس سرمایہ کاری کمیٹی کے گیارویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں نتیجہ خیز نتائج کیلئے سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
ڈینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی سٹرٹیجک رہنمائی کے تحت چین روس کے سرمایہ کاری تعاون نے ترقی کے لئے مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے جس سے دونوں ممالک اورعوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے 10 ویں اجلاس کے بعد سے دونوں ممالک نے سرمایہ کاری تعاون کے اعلی سطح ڈیزائن کو مضبوط کیا ہے، اہم منصوبوں پر تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے، ذیلی قومی تعاون میں نئی تحریک پیدا کی ہے اور متعدد نئے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر جلد عملدرآمد کیلئے روس کیساتھ کا م کرنے کا خواہشمند ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کی سطح کو ترقی دینا جاری رکھے گا تاکہ باہمی فائدہ اور مشترکہ ترقی حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو باہمی سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنے کی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے بہتر منصوبے مرتب کرنے چاہئیں، مواصلات اور روابط پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے اور تعاون کے منصوبوں کو جلد از جلد نافذ کرنا چاہئے۔
ڈینگ نے کہا کہ سرمایہ کاری تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے اور ذیلی قومی تعاون کو بہتر طریقے سے انجام دیا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو پالیسی سپورٹ کو مضبوط بنانا چاہئے اور فعال طور پر سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا کرنا چاہئے۔
روس کے اول نائب وزیر اعظم ڈینس منتوروف نے روس اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون نے ترقی کی مضبوط رفتار کے ساتھ نتیجہ خیز نتائج حاصل کر نے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ روس کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے اورسٹرٹیجک صف بندی کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ان کی متعلقہ ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈالا جاسکے۔