• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاریتازترین

July 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین اور روس کی مسلح افواج کے درمیان  چین کے جنوبی شہر ژان جیانگ کے قریب بحری اور فضائی مشترکہ مشقیں رواں ماہ کے شروع سے جاری ہیں۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ  نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "جوائنٹ سی 2024"کے نام سے مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی سالانہ فوجی مشقوں کے منصوبے اور دوطرفہ معاہدے کے تحت منعقد کی گئی ہیں جوتقریباً جولائی کے وسط تک جاری رہیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ اس کا مقصد بحری سلامتی کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے افواج کے عزم اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ ان مشقوں سے نئے دور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔