بیجنگ (شِنہوا) چین اور سعودی عرب کے مرکزی بینکوں نے کرنسی کے دو طرفہ تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
چین کے مرکزی بینک، پیپلزبینک آف چائنہ نے پیرکو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی کل مالیت 50 ارب یوآن (تقریباً 6ارب98کروڑ ڈالر)یا 26 ارب سعودی ریال ہے۔
بیان کے مطابق اس معاہدہ کی مدت تین سال ہے اور باہمی رضامندی سے اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کرنسی تبادلے سے چین اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کومضبوط بنانے، دونوں ممالک کی کرنسیوں کے استعمال کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سہولت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔