• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی مانند ہیں، دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے:چینی وزیر خارجہ کی تھائی شہزادی سے ملاقات میں گفتگوتازترین

January 29, 2024

بنکاک (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نےتھائی لینڈ کی شہزادی مہا چکری سریندھورن سے بنکاک میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ انہوں نے سالانہ مشاورت کے لئے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ پرنپری بہیدھا-نوکارا سے ملاقات کی تھی جس میں فریقین مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-تھائی لینڈ برادری مستحکم کرنے کے اہم اتفاق رائے پر پہنچے۔

وانگ نے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی ویزا استثنیٰ  کے بارے میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے جس سے لوگوں کے درمیان تبادلوں میں مزید سہولت ملے گی۔ چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی مانند ہیں اور مزید تبادلے دونوں ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ تھائی لینڈ کے شاہی خاندان نے ہمیشہ چین اور تھائی لینڈ کی دوستی کو بہت اہمیت دی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ نئے حالات میں چین۔ تھائی لینڈ دوستی کی ترقی میں اپنا نیا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر شہزادی سریندھورن نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ دوستی کو بہت پسند کرتی ہیں اور اکثر اپنے طالب علموں کو میڈل آف فرینڈشپ دیتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، روایتی ادویات، سائنس و ٹیکنالوجی اور خلائی سائنسی شعبوں میں تبادلے اور تعاون مستحکم ہوں گے۔

شہزادی نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں چین کا دورہ کرکے مزید مقامات دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔