بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈان پرامودوی نائی سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان کی طرح ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال تھائی لینڈ کا کامیاب دورہ کیا اور تھائی حکومت کے ساتھ ایک اتفاق رائے طے پایا۔ اس کے تحت وسیع تر استحکام ، خوشحالی اور پائیداری کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر کی جا ئے گی۔
وانگ نے کہا کہ چینی حکومت صدر شی جن پھنگ کے دورے کے نتائج کو عملی جامہ پہنا نے، دونوں ممالک کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔
وانگ نے زور دیا کہ چین اور تھائی لینڈ کے مابین تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ ملا ہے بلکہ اس سے دونوں اطراف کی عوام کے لئے ٹھوس فوائد بھی حاصل کئے گئے ہیں۔
ڈان پرامودوی نائی نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ ۔چین کے تعلقات کی ترقی میں تعاون کے منتظر ہیں اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کو فروغ دیں گے۔