• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور تھائی لینڈ قمری تحقیق کے مشن میں تعاون کریں گےتازترین

April 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین اور تھائی لینڈ نے بیرونی خلا میں تحقیق اور اسکے پرامن استعمال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے( سی این ایس اے) اور تھائی لینڈ کی وزارت اعلیٰ تعلیم، سائنس، تحقیق اور اختراع نے گزشتہ روز بیجنگ میں مفاہمت کی دو یادداشتوں(ایم او یوز) پر دستخط کیے۔

2026 میں خلا میں بھیجے جانے  والے چین کے قمری مشن چھانگ ای-7میں تھائی لینڈ کا تیار کردہ خلائی موسم کی نگرانی کا آلہ نصب کیا جائے گا، جسے خصوصاً چاند کے حوالے سے  کائناتی تابکاری اور خلائی موسم کا مشاہدہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہو گا کہ تھائی لینڈ کا کوئی سائنسی آلہ دور خلا میں پہنچے گا۔

چین کی جانب سے 2028میں بھیجے جانے والے قمری مشن چھانگ ای-8 میں بین الاقوامی تعاون کے لیے 200 کلوگرام پے لوڈ کی گنجائش رکھی گئی ہے اور تھائی لینڈ سے چاند کی  سطح پر آپریشن روبوٹس اور سائنسی پے لوڈز کے لیے متعددایپلی کیشنزفی الحال زیرانتخاب ہیں۔

سی این ایس اے کے قمری ریسرچ اینڈ اسپیس انجینئرنگ سنٹر کے ڈائریکٹر گوان فینگ کے مطابق، چین اپنے قمری تحقیق  کے پروگرام کے چوتھے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے جس کا بنیادی ہدف بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن کا بنیادی ماڈل تعمیر کرناہے۔