• Ennis, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور تاجکستان تعلقات سے ٹھوس نتائج نکلنے چاہیں:چینی صدرتازترین

September 15, 2022

سمرقند، ازبکستان(شِنہوا) چین کےصدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور تاجکستان کو ایک دوسرے کی ٹھوس حمایت جاری رکھنے اوردوطرفہ تعلقات میں مزید ٹھوس نتائج اور بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کی صبح یہاں اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ  30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

شی نے کہا کہ قومی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں چین تاجکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور یہ کہ چین ہمیشہ سے تاجکستان کا ایک پڑوسی، دوست اور شراکت دار ملک رہا  ہے جس پر تاجکستان بھروسہ اور اعتمادکر سکتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی اور علاقائی حالات گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ٹھوس مدد اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بڑی پیش رفت لانے کی ضرورت ہے۔ چینی صدر نے تاجکستان کے ساتھ عملی تعاون کو بڑھانے،اس کی معیاری زرعی مصنوعات کی درآمد میں اضافے، دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے، انفراسٹرکچر،واٹر منیجمنٹ  اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے، گرین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پربات چیت کرنے،مصنوعی ذہانت اور سرحد پار نقل و حمل کی صلاحیت کو فروغ دینے میں تاجکستان کی مدد کے لیے اپنے ملک کی خواہش کااظہار کیا۔