• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورامریکہ کی جانب سے قائم کردہ روبوٹک سرجری ٹریننگ سنٹرکا افتتاحتازترین

September 20, 2023

گوانگژو(شِنہوا) چین اورامریکی اداروں کی طرف سے مشترکہ طورپرقائم کردہ بین الاقوامی روبوٹک سرجری ٹریننگ سنٹر کا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگژو میں افتتاح کردیاگیا۔    یہ سنٹر گوانگژو کی سن یات سین یونیورسٹی کے پہلے الحاق شدہ  ہسپتال اوریو سی بارکلے  نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے، جہاں چین، امریکہ اور دیگر ایشیا پیسیفک ممالک کے تربیت یافتہ افراد کو روبوٹک سرجری کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

 سن یات سین یونیورسٹی کے پہلے الحاق شدہ ہسپتال کے نان شا ڈویژن میں 1ہزار200 مربع میٹر رقبے پر محیط یہ مرکز جدید ترین چوتھی نسل کے ڈاونکی شی سرجیکل روبوٹک سسٹم کے دو سیٹ،سرجری کے لیے دیگر آلات کے علاوہ ڈیمانسٹریشن اور نشریاتی نظام سے لیس ہے۔

 سن یات سین یونیورسٹی کے پہلے الحاق شدہ ہسپتال میں 2015 میں ڈا ونکی  روبوٹک سرجیکل سسٹم کا استعمال شروع کیا گیا تھا، جہاں اب تک 4ہزار457 روبوٹک سرجریز مکمل کی جاچکی ہیں۔