بیجنگ(شِنہوا) چین اوربیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
چین کے نائب وزیر برائے تجارت چھین چھون جیانگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت 8 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کے ساتھ 2013 کے 10کھرب 40ارب ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں20کھرب 70ارب ڈالرہوگئی ہے۔
چھین نے کہا کہ اس عرصے کے دوران چین اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری 270 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2022 کے آخر تک، چینی کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک میں اقتصادی وتجارتی تعاون کے زونزمیں 57 ارب 13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جس سے ان ممالک کے مقامی افراد کے لیے4لاکھ 21ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔