آستانہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین اوربیلا روس مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے تعلقات صحت مندانہ انداز میں عظیم پیش رفت کے ساتھ ترقی کرتے رہیں گے۔
شی نے یہ بات آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کیساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
بیلا روس کو با ضابطہ طور پر ایس سی او میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ 2023 میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے چین کا دو مرتبہ دورہ کیا جس کے دوران ہم دونوں نے ہر آزمائش پر پوری اترنے والی چین بیلا روس جامع تزویراتی شراکت داری کی ترقی کیلئے مشترکہ طور پر نیا خا کہ تیار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان تما م شعبوں میں قریبی تعاون اور اتفاق رائے کا موثر نفاذدیکھا گیا ہے۔
دوران ملاقت لوکاشینکو نے شنگھائی تعاون تنظیم میں باضابطہ طور پر شامل ہونے پر بیلاروس کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر چین کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کی کارکردگی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا ایک اور مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس عالمی ترقی اقدامات، عالمی سلامتی اقدامات اور شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل سولائزیشن اقدامات کے ساتھ ساتھ یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے چین اور برازیل کی جانب سے مشترکہ طور پر تجویز کردہ چھ نکاتی اتفاق رائے کی حمایت کرتا ہے۔