بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے منگل کو بیجنگ میں یوراگوئے کے وزیر خارجہ فرانسسکو بسٹیلو بوناسو نےملاقات کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین اور یوراگوئے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پختہ اور مستحکم ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم اور عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اوراہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھتے ہوئے دوطرفہ تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندی پر لے جانا چاہئے۔
اس موقع پر بسٹیلو نے کہا کہ یوراگوئے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوراگوئے عالمی ترقی و سلامتی اور چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی تہذیبی اقدام پر بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے، اور انہیں عالمی امن اور انسانی ترقی میں اہم شراکت خیال کرتا ہے۔