• Yeonje-gu, South Korea
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورکینیڈا کو بنیادی مقاصد کو برقرار رکھتے ہوئے تعلقات کو معمول پر لاناچاہیے:چینی وزیر خارجہتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے دورے پرآئی کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانی جولی سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے تزویراتی شراکت داری کے قیام کے بنیادی مقصد کی جانب واپس آنے اوردو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے پر زوردیا۔

بیجنگ میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مشکلات اور کئی موڑ آئے،جس کا چین کبھی خواہاں نہیں تھا۔

وانگ نے کہا کہ چین اور کینیڈا کے درمیان بنیادی مفادات کا کوئی ٹکراؤ نہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ تبادلے موجود رہے ہیں اور چین-کینیڈا تعلقات طویل عرصے سے مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سرفہرست رہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ایشیا پیسفک خطے میں اہم اثر و رسوخ رکھنے والے دو بڑے ممالک کے طور پر  چین اور کینیڈا کے مشترکہ مفادات ہیں، دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنا اور ان کو ترقی دینا دونوں ممالک اوران کے عوام  کے بنیادی مفاد میں ہے۔

وانگ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو معروضی اور منطقی لحاظ سے دیکھنا چاہیے، باہمی احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے پیش آنے اورمشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے جذبے سے اپنے اختلافات حل کرنے چاہئیں اور مساوات اور باہمی مفاد کے اصولوں کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔