ووہان(شِنہوا)چین کے صوبہ ہوبے کے ای ژو ہواہو ہوائی اڈے سے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ کیلئے ایک نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹ کاآغازکر دیا گیا۔
ایس ایف ائیر لائن کے مطابق ای ژوسے بڈاپسٹ کارگو روٹ ہنگری کو ای ژو ائیرپورٹ سے ملانے والا پہلا فضائی کارگو روٹ ہے جو چین کا پہلا کارگو مرکز ائیرپورٹ ہے۔ یہ ایس ایف ائیر لائن کا اس ائیر پورٹ سے یورپ کیلئے تیسرا روٹ ہے ۔
بی 747-400 مال بردار طیارے کے ذریعے چلائے جانیوالے اس روٹ کے ذریعے ہر ہفتے ایک پرواز چلائی جائیگی ،جو 200 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایس ایف ائیر لائن کے مطابق یہ براہ راست فضائی روٹ دیگر اشیا کے ساتھ پارسل ایکسپریس،ای کامرس اشیا کی نقل حمل کریگا جبکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان فضا ئی لاجسٹک کے راستوں کو توسیع ملے گی اورچین یورپ اقتصادی تبادلوں کو بڑھایا جا سکے گا۔