• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورتاجکستان نئے دورمیں دوطرفہ تعلقات کوجامع اسٹریٹجک شراکت داری تک توسیع دیں گے:چینی صدرتازترین

July 05, 2024

دوشنبہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےکہا ہے کہ چین اور تاجکستان نئے دورمیں دوطرفہ تعلقات کوجامع اسٹریٹجک شراکت داری تک توسیع دینے  کا اعلان کریں گے۔ جمعہ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات  کے دوران تاجک صدر کے گزشتہ سال سرکاری دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ انہوں نے مشترکہ طور پر لازوال دوستی، یکجہتی اور باہمی مفاد پر مبنی  ہم نصیب مستقبل کی حامل  چین تاجکستان کمیونٹی کی تعمیر کا عزم کیاتھا۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کے تاجکستان کے اس سرکاری دورے کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پرمبنی تعاون کے نئے منصوبے تشکیل دیے جائیں گے۔

صدرشی نے کہا کہ چین اور تاجکستان پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے باہم منسلک  ہیں جن کا ایک دوسرے پر مکمل  انحصار اور مشترکہ تقدیر کے حامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات قائم اور مضبوط سیاسی بنیاد اور  تعاون کے وسیع مواقع  موجود  ہیں جن کے لیے وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان   باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون  سے مفید نتائج برآمد ہوئے  اوربڑے منصوبوں پر پیش رفت کی گئی ہے ، جس سے دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو مستحکم طور پرفروغ دیا گیا ہے۔