بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اعلیٰ سطح پر اپنا کھلا پن وسیع کرنے اور اپنے ترقیاتی ثمرات تمام ممالک کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ گا۔
بیجنگ میں عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سربراہ کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری کی آزادی ، سہولت کاری ،عالمی سپلائی اور صنعتی رکاوٹوں میں کمی اور استحکام کے ذریعے ہی تعاون کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور باہمی فوائد کو وسعت دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے تکنیکی اور صنعتی انقلاب کے نئے دور سے فائدہ اٹھانے، سائنسی ٹیکنالوجی کےاختراع کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی جہت کو پروان چڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ کئی سالوں سے تقریباً 30 فیصد رہا ہے۔چین اپنی ترقی کے ثمرات کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے دنیا بھر کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
سربراہ کانفرنس میں بین الاقوامی تنظیموں، غیر ملکی چیمبرز آف کامرس، عالمی تجارت کو فروغ دینے والی تنظیموں، کاروباری اداروں کےنمائندوں سمیت 750 سے زائد افراد نے شرکت کی۔