• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اپنی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے،وزارت تجارتتازترین

April 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے چینی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر عائد نئے پابندیوں کا سخت مخالف ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نئے اقدامات عمومی طور پر یکطرفہ اور تحفظ پسند اقدامات جبکہ چین کے خلاف امریکی الزامات قطعی بے بنیاد ہیں۔ نئے اقدامات ان مصنوعات پر محصولات کو 3 گنا کرسکتے ہیں۔

بیان کے مطابق امریکہ غلط راستے پر مزید آگے بڑھ رہا ہے کیونکہ اس نے عالمی اقتصادی ، تجارتی نظم و نسق اور قواعد کو نظر انداز کردیا ہے ۔ معاشی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دیکر نام نہاد دفعہ 301 ٹیرف نظر ثانی طریقہ کار کا غلط استعمال کیا ہے اور چینی مصنوعات پر محصولات میں من مانی تبدیلی کا کھلے عام مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکی مقامی صنعتوں کو درپیش مسائل تو حل نہیں ہوں گے البتہ دیگر ممالک پر چینی مصنوعات کو محدود کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو مزید نقصان پہنچے گا۔

وزارت نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے مسائل کو دیکھے، چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافہ بند کرے اور چین پر اضافی محصولات کو فوری طور پر منسوخ کرے۔ بصورت دیگر چین اپنے حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔