• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اپنےساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور تائیوان کے باضابطہ تعلقات کی مخالفت کرتا ہے:ترجمانتازترین

August 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ اپنےساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور تائیوان کے حکام کے درمیان تمام قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہاربالٹک ممالک ایسٹونیا، لتھوانیا اور لٹویا کےتین قانون سازوں کے تائیوان کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔   وانگ نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ون چائنہ اصول کی پاسداری کریں،'تائیوان کی آزادی' علیحدگی پسند قوتوں کوغلط  پیغامات بھیجنے سے گریزاور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم اورمضبوط  ترقی کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔