• Nanjing, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، اپریل میں 13ہزار656 اہلکاروں کو تادیبی سزائیں دی گئیںتازترین

May 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نظم وضبط اور انضباطی اداروں کی جانب سے پارٹی اور حکومتی طرز عمل بہتر بنانے کے آٹھ نکاتی ضوابط  کی خلاف ورزی پر رواں سال اپریل کے دوران13ہزار 656 اہلکاروں کو سزائیں دی گئی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط معائنہ  اور نگران قومی  کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اہلکاروں کے خلاف مجموعی طور پر 9ہزار755 کیسز تھے جن میں سے 8ہزار916 کو پارٹی تادیبی یا انتظامی سزائیں دی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جن اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، ان میں سے 6ہزار647  افسر شاہی یا بے معنی رسمی امور میں ملوث پائے گئے، اور 7ہزار9 اہلکارشاہانہ طرزندگی یا اسراف میں ملوث تھے۔

سی پی سی نے 2012 کے آخر میں کام کے ناپسندیدہ طریقوں سے نمٹنے کے لیے آٹھ نکاتی قواعد جاری کیے تھے۔