• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہاربن میں دنیا کا سب سے بڑاا نڈور آئس، سنوتھیم پارک کھو ل دیا گیاتازترین

July 08, 2024

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمالی صوبے حئی لونگ جیانگ میں چین کے آئس سٹی کے طور پر مشہور شہر ہاربن میں سیاحوں کیلئے ایک نئی پرکشش جگہ کا اضافہ کرتے ہوئے انڈور آئس  اینڈ سنو تھیم پارک عوام کیلئے  کھول دیا گیا ہے۔

23 ہزار 8سو مربع میٹر رقبے پر مشتمل اس  پارک  نے  دنیا کے بڑے انڈور آئس اینڈ سنو تھیم پارک کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ  حاصل کر لیا  ہے۔

پارک منیجر کے مطابق اس  سہولت میں نو تھیم علاقے شامل ہیں جن میں رنگ برنگی روشنیوں سے روشن برفانی مجسمے رکھے گئے  ہیں۔تھیم پارک میں دورہ کرنے والے افراد  کی سہولت کیلئے سارا سال ایک مستقل درجہ حرارت برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ کی تکمیل کرے گا،جو 8 لاکھ 10 ہزار مربع  میڑ پر مشتمل ایک  تاریخی  آوٹ ڈور آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہے جو ہاربن کو تما م موسموں کیلئے سیاحتی مقام بنا دے گا۔

ہاربن میں موسم سرما کے دوران سالانہ آئس اینڈ سنو تہوار منایاجاتا ہے۔ہاربن آئس سنو ورلڈ کا گزشتہ موسم سرما میں روزانہ اوسطاََ 30 ہزار سے زائد افراد نے دورہ کیا تھا۔