بیجنگ (شِنہوا) چین نے اشاعتی صنعت کے لیے تھنک ٹینکس کے اعلیٰ معیارکی ترقی کے لیے اس سال کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔
نیشنل پریس اینڈ پبلی کیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد موثر تھنک ٹینکس کی ایک کھیپ تیار کرنا اور بااثر تحقیقی کامیابیوں کے حصول کے لیے قابل پیشہ ور افراد کی تیاری کے ساتھ اس صنعت میں نظریاتی اور عملی تحقیق کوفروغ دینا اور تحقیقی پیشرفت کا اطلاق کرنا ہے۔ سرکلر کے مطابق منصوبے کے لیے منتخب تھنک ٹینکس کو آزاد تحقیقی منصوبوں میں شمولیت کی ترغیب دی جائے گی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
سرکلر کے مطابق، تحقیقی منصوبے میں ایسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی جن میں بڑے موضوعات سے متعلق تحریری مواد کو بہتر بنانا، عوام میں مطالعہ کو فروغ دینا، قدیم کتابوں کی تالیف اور اشاعت کو بہتر بنانا، علمی جرائد کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو تیز اور ڈیجیٹل اشاعت کو فروغ دینا شامل ہیں۔