بیجنگ (شِنہوا) اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ (اسٹیٹ گرڈ) نے 2023 میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم کیا ہے جس سے پاور گرڈ کی تعمیر کے لئے مختص رقم 520 ارب یوآن (تقریباً 76.81 ارب امریکی ڈالرز) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گی۔
یہ اعداد و شمار ایک برس قبل سے 4 فیصد زیادہ ہیں اور یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ اسٹیٹ گرڈ نے اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کمپنی نے پاور گرڈ کی تعمیر پر مجموعی طور پر 509.4 ارب یوآن خرچ کئے تھے جس نے اس شعبے میں 10 کھرب یوآن سے زیادہ سماجی سرمایہ کاری کو راغب کیا۔
اسٹیٹ گرڈ نے کہا کہ 2025 تک بین الصوبائی اور بین العلاقائی بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو 30 کروڑ کلو واٹس اور 2030 تک 37 کروڑ کلو واٹس تک بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
اس میں پیدا شدہ توانائی کا نصف سے زیادہ حصہ صاف توانائی پر مشتمل ہوگا۔
کمپنی 4 پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کو بھی فعال کرے گی اور رواں سال اس طرح کے مزید 5 منصوبوں پر کام شروع کرنے ارادہ بھی رکھتی ہے ۔
اسٹیٹ گرڈ کو2002 میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کے ذریعے چین کے 26 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور بلدیات کو بجلی فراہم کی جا تی ہے جن کی آبادی 1 ارب 10 کروڑ سے زائد شہر یوں پر مشتمل ہے۔