ژینگ ژو(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کےشہرنان یانگ کی کاؤنٹی فانگ چھینگ میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ جمعہ کی رات گیارہ بجے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو دوشو ٹاؤن کے یان شانپھو گاؤں کے یِنگ کائی اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ امدادی کارکن فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور رات 11 بج کر 38 منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
آتشزدگی کے اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
مقامی حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔