• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اصلاحات کے لئے سی پی سی قیادت کا اجلاس 15 سے 18 جولائی تک منعقد ہوگاتازترین

June 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا مکمل اجلاس 15 جولائی کو بیجنگ میں طلب کرلیا گیا ہے جو 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل شی جن پھنگ کی زیرصدارت جمعرات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس ہوا جس کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں اصلاحات مزید گہری کرنے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اصلاحات مزید گہری کرنے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت سے متعلق مسودہ غور و خوض کے لیے مکمل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیاسی بیورو کے اراکان کو مسودے پر آنے والی اس رائے سے آگاہ کیا گیا جو پارٹی میں اور پارٹی کے باہر سے موصول ہوئی۔ اس مسودے کو تبادلہ خیال کے بعد اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

اجلاس کے مطابق مسودے میں چینی جدیدیت کی پیشرفت میں نئے رجحانات اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور مزید گہری اصلاحات کے لئے سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اجلاس میں اس بات کا نشاندہی کی گئی کہ یہ مسودہ ایک لائحہ عمل دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے جو نئے سفر میں گہری اصلاحات کے لئے رہنمائی مہیا کرے گا۔ یہ کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اس عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ مزید گہری اصلاحات سے چینی جدیدیت کے وسیع امکانات مہیا کرے گی۔

مزید اصلاحات کے اہداف اور مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ چین 2035 تک اعلیٰ معیار کی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کی تعمیر مکمل کرلے گا۔

نظام حکمرانی کو بنیادی طور پر جدید بنایا جائے گا اور 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کا مقصد حاصل کرلیا جائے گا۔