بیجنگ(شِنہوا) چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.68 فیصد اضافہ ہوا۔ چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں تقریباً16لاکھ 80ہزاراستعمال شدہ گاڑیوں کا لین دین ہوا جن کی لین دین کی مجموعی مالیت 111ارب 10کروڑ یوآن (تقریباً 15ارب 64کروڑ ڈالر) تھی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی طلب میں اضافے اور کاروباری فروغ کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اشیائے صرف کی تجارت کے لیے معاون ملکی پالیسی کی وجہ سے آئی ہے۔
رواں سال کے پہلے چار ماہ میں،چین میں تقریباً 62لاکھ 80ہزاراستعمال شدہ گاڑیاں آگے فروخت ہوئیں اوریہ تعداد گزشتہ سال سے 9.42 فیصد زیادہ ہے۔